خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ایران نے امریکا کو سیاست کا سبق سکھا دیا ہے: اماراتی سیکورٹی چیف، ضاحی خلفان

خلیج اردو: ایران مخالف بیانوں کے لیے مشہور امارات کے ایک سیکورٹی عہدیدار نے ایران کی طاقت اور اپنے ایٹمی پروگرام کو آگے بڑھانے میں امریکہ پر اس کی برتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کو سیاست کا سبق سکھا دیا ہے۔

دبئي کے نائب پولیس چیف ضاحی خلفان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے: خدا کی قسم! ایران کو کم نہ سمجھیے، اس نے امریکہ کو سیاست کا سبق سکھایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ، ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو ختم کرنے کی فکر میں ہے، یہ ایک خبر ہے لیکن اس کی تشریح یہ ہے کہ پابندیوں کا خاتمہ، امریکہ کا سر نیچا ہونے کی دلیل ہے۔ پابندیوں کا نہ تو کوئي مطلب ہے، نہ فائدہ ہے اور نہ اثر ہے بلکہ پابندیوں کی وجہ سے ہی ایران، اپنے اسٹریٹیجک حلیف یعنی چین سے قریب ہونے اور امریکہ کو الوداع کہنے کی کوشش میں ہے۔

ضاحی خلفان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے اور اس میں کوئي شک نہیں ہے کہ ایران کا عزم، امریکہ کے پاس موجود ہر چیز سے زیادہ مستحکم ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button