خلیجی خبریں

کویت نے یو اے ای سمیت 15 ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

کویت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل فار سول ایوی ایشن کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ جس میں 15 ممالک سے کویت آنے والے مسافروں کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ رپورٹ کویت پہنچنے سے پہلے جمع کروانی ہوگی اور رپورٹ ایم یو این اے سسٹم سے منظور شدہ ہو۔

ایم یو این اے سسٹم دیگر ممالک میں قائم لیبارٹریوں کی شناخت کے لیے بنایا گیا تھا۔ تاکہ پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ میں کسی قسم کی جعل سازی سے محفوظ رہا جا سکے۔

سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ کویت پہنچنے کسی بھی مسافر کے پاس کار آمد پی سی آر ٹیسٹ کا ثبوت ہونا چاہیے جو کہ ایم یو این اے سسٹم سے منظور شدہ ہو اور ٹیسٹ روانگی سے 72 گھنٹوں کے دوران کروایا گیا ہو۔

اس کے علاوہ مسافروں کو کسی قسم کی علامات نہیں ہونی چاہیں۔ جیسا کہ بخار، چھینکیں، کھانسی یا زکام وغیرہ۔

درج ذیل ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے:

متحدہ عرب امارات ، ہندوستان ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، نیپال ، ترکی ، فلپائن ، قطر ، عمان ، سعودی عرب ، مصر ، اردن ، برطانیہ ، فرانس اور امریکہ۔

کویت ڈی جی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل صالح الفداغی کا کہنا ہے تھا کہ "دنیا بھر میں کورونا کے بڑہتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے کویت کی ہیلتھ اتھارٹیز نے ایم یو این اے سسٹم اپنایا ہے تاکہ ٹیسٹ رپورٹوں درست ہونے یقینی بنایا جا سکے۔ لہذا کویت سے باہر لیبارٹریوں کو جاری کی گئی رپورٹوں کو ایم یو این اے سسٹم کے ساتھ لنک کرنا ہوگا تا کہ ہم یہ تسلی کر سکیں کے رپورٹ جعلی نہیں ہے”۔

بھارت، فلپائن، بنگلہ دیش، سری لنکا، اور نیپال سے آنے والے مسافروں پر یہ فیصلہ نافذ کیا جا چکا ہے جبکہ باقی 10 ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے فیصلہ 25 مارچ سے نافذ العمل ہوگا۔

خیال رہے کہ غیر کویتی مسافروں کے کویت میں داخلے پر تاحال پابندی عائد ہے۔ تاہم، گھریلو ملازمین، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اور سفارت کاروں کے خونی رشتہ داروں کو کویت میں داخلے کی اجازت ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button