متحدہ عرب امارات

اردن میں ایک نوجوان کے ہاتھ کاٹںے اور تشدد کے جرم میں 6 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

اردن کے مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اردن کی اسٹٰیٹ سیکیورٹی کورٹ نے گزشتہ سال اکتوبر میں 16 سالہ لڑکے کو خوفناک طریقے سے تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں 6 افراد کو سزائے موت سنا دی۔

سزا کا فیصلہ عوامی عدالت میں سنایا گیا ہے۔ جہاں 17مدعاعلیہان پر ایک لڑکے کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے اس کے ہاتھ کاٹنے اور اسکی ایک آنکھ نکالنے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔

ان مدعاعلیہان میں سے ایک کو 15 سال قید کی سزا، ایک کو 10 سال، 2 کو ایک ایک سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ 7 مدعاعلیہان کو بری کر دیا گیا۔

تشدد کی وجہ سے صالح کی آنکھ اور بازؤں کی متعدد سرجریاں کرنی پڑیں۔ اس مقدمے کی سماعت کے دوران دونوں اطراف سے کل 50 کے قریب گواہان پیش کیے گئے۔

اس خوفناک تشدد کے بعد اردن کے سوشل میڈیا پر شدید احتجاج کیا گیا۔ لوگوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button