خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

العین میں پانچ سالہ بچے کے مال ایسکلیٹر سے گرنے پر عدالت کا تقریبا 735،000 درہم معاوضہ کی اہل خانہ کو ادائیگی کا حکم

خلیج اردو: العین عدالت آف اپیل نے ایک انشورنس کمپنی ، ایک مال اور مال کے عہدیداروں کو ایک ایسے گھرانے کو معاوضے میں 734،958 درہم ادا کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے جس میں ایک بچہ کو ایسکلیٹر سے گرنے کے سبب شدید چوٹیں پہنچی تھیں۔

العین عدالت کے مطابق پانچ سالہ عرب بچے کو اس کی کھوپڑی پر فریکچر کا سامنا کرنا پڑا تھا ، جس کے نتیجے میں مستقل طور پر وہ قوت گویائی کی خرابی اور معذور ہوگیا تھا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق ، واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ شاپنگ مال کے دورے کے دوران ایسکلیٹر سے گر گیا تھا۔ میڈیکل رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی کھوپڑی کی ہڈی کو کافی چوٹیں آئیں ہیں اور اس کی اعصابی جھلیوں میں خون جمع ہوگیا تھا جس کی وجہ سے بچے کو 30 فیصد میموری اور توجہ کی خرابی ، چہرے کی پٹھوں ، قوت گویائی کی خرابی اور اس کے بازو اور ٹانگوں کے پٹھوں میں شدید چوٹوں کی وجہ سے جسم میں 40 فیصد کمزوری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

فوجداری عدالت نے مدعا علیہ کو غفلت برتنے اور زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ناکامی کا مجرم پایا تھا۔

تب بچے کے والد نے 10 ملین درہم سے زیادہ معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ دائر کیا تھا ، جس کے جواب میں پہلی بار سول کورٹ نے تینوں مدعا علیہان کے لئے قریب 735،000 درہم جرمانے کا جواب دیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button