خلیجی خبریں

کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو جلد از جلد کھولنے کے لیے کام کر رہے ہیں، قطری حکام

خلیج اردو: قطر نے باضابطہ طور پر کہا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ مل کر کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کو جلد از جلد کھولنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ کابل ایئرپورٹ کو جلد از جلد کھول دیا جائے گا۔ قطری عہدیدار نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اگلے چند دنوں میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گی ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکی کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کو دوبارہ کھولنے سے متعلق مذاکرات میں شامل ہے اور امید ہے کہ ترکی تکنیکی معاملات میں تعاون کرے گا ۔

دریں اثناء افغان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں جلد دوبارہ شروع ہوں گی عہدیدار نے کہا کہ ملک کے اندر لوکل پروازیں آج سے شروع ہوں گی ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button