متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات  سے متعلق اعداد و شمار جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 984 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔  مزید برآں، وزارت کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں تعداد 1475 رہی جبکہ وائرس سے مزید 1 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یو اے ای بھر میں کورونا وبا کیے آغاز سے اب تک کورونا کے 75 اشاریہ 5 ملین پی سی آر ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔  جبکہ نئے کیسز 3 لاکھ 35 ہزار 439 نئے ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں کورونا وبا کے آغاز سے 4 ستمبر 2021 تک کورونا کے 7 لاکھ 22 ہزار 229 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسے دورانیے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 7 لاکھ 11 ہزار 134 ہے۔ تاہم، وائرس کے باعث اب تک 2045 اموات ہو چکی ہیں۔

اگر آپ بیرون ملک سے ابوظہبی آنا چاہتےہیں تو آپ درج ذیل شرائط پر عمل کرنا ہوگا:

گرین لسٹ ممالک یا مکمل طور پر ویکسین شدہ مسافروں کو 5 ستمبر سے ابوظہبی پہنچنے پر قرنطینہ نہیں کیا جائے گا۔

اتحاد ایئر لائن کے مطابق، مکمل طور پر ویکسین شدہ ہونے کا مطلب ہے کہ مسافروں نے سفر سے کم از اکم 14 دن پہلے ایک ہی ویکسین کی دو خوراکیں لگوائی ہوں۔

ابوظہبی آنے والے ویکسین شدہ اور غیر ویکسین شدہ مسافروں کے لیے قوانین درج ذیل ہیں:

  • گرین لسٹ ممالک سے ابوظہبی آنے والے ایسے مسافر جنہوں نے کورنا ویکسین مکمل طور پر لگوا لی ہے۔ انہیں ابوظہبی پر پہنچنے پر قرنطینہ نہیں کیا جائے گا۔ تاہم، انہیں ابوظہبی پہنچنے پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا اور ایک ٹیسٹ ابوظہبی میں قیام کے 6ویں روز کروانا ہوگا۔
  • گرین لسٹ کے علاوہ دیگر ممالک سے ابوظہبی آنے والے ایسے مسافر جنہوں نے کورنا ویکسین مکمل طور پر لگوا لی ہے۔ انہیں بھی ابوظہبی پہنچنے پر قرنطینہ نہیں کیا جائے گا۔ تاہم، انہیں ابوظہبی پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا اور ایک ٹیسٹ ابوظہبی میں قیام کے چوتھے روز اور ایک پی سی آر ٹیسٹ قیام کے آٹھویں روز کروانا ہوگا۔
  • گرین لسٹ میں شامل ممالک سے ابوظہبی آنے والے ایسے مسافر جنہوں نے کورنا ویکسین نہیں لگوائی۔ انہیں ابوظہبی پہنچنے پر قرنطینہ نہیں کیا جائے گا۔ تاہم، انہیں ابوظہبی پہنچنے پر ایک پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا اور ایک ٹیسٹ ابوظہبی میں قیام کے 6ویں روز اور دوسرا پی سی آر ٹیسٹ قیام کے نویں دن کروانا ہوگا۔
  • گرین لسٹ میں شامل ممالک کے علاوہ دیگر ممالک سے ابوظہبی آنے والے ایسے مسافر جنہوں نے کورنا ویکسین نہیں لگوائی۔ انہیں ابوظہبی پہنچنے پر 10 دنوں کے لیے قرنطینہ کیا جائے گا۔ مزید برآں، انہیں ابوظہبی پہنچنے پر ایک پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا اور دوسرا پی سی آر ٹیسٹ قیام کے نویں دن کروانا ہوگا۔
  • مزید برآں، ہائی رسک ممالک سے آنے والے مسافروں کو ابوظہبی مین حکومتی قرنطینہ مراکز میں 10 دنوں کے لیے قرنطینہ کیا جائے گا اور انہیں مانیٹرنگ کے لیے کلائی کی گھڑی باندھنا ہوگی۔
  • ابوظہبی سے باہر جانے والے مسافروں میں سے اگر کسی کی مانیٹرنگ کی کلائی کی گھڑی ابھی نہیں اتاری گئی تو وہ ایمرجنسی بنیادوں پر گھڑی ایئر پورٹ پر اتروا سکتےہیں، بشرطیکہ ابوظہبی پہنچنے سے پہلے ان کے پاس کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہو۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button