خلیجی خبریں

سعودی ایئر لائنز دو ہفتوں میں عراق کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کریگی

خلیج اردو: سعودی وزیر تجارت، کونسل آف جنرل اتھارٹی فار فارن ٹریڈ کے چیئرمین اور ’’سعودی عراقی رابطہ کونسل‘‘ کے سربراہ ماجد القصبی نے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی ان ہدایات کا انکشاف کیا جس میں ولی عہد نے عراق کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات کو کامیاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ماجد القصبی نے کہا کہ بغداد کے ساتھ تعلقات سیاسی، اقتصادی اور سماجی ہر سطح پر قائم کیے جارہے ہیں۔ عراق میں نئے قونصل خانے کھولنے کے لیے غور و فکر جاری ہے۔

وزیر ماجد القصبی نے کہا کہ سعودی ایئر لائنز دو ہفتوں کے اندر عراق کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دے گی۔ ایئر لائینز آئندہ نومبر میں سعودی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے بغداد میں نمائش میں شرکت کرے گی۔

عراق کو سعودی عرب کی برآمدات کے حجم کا اندازہ تقریباً 4 بلین ریال لگایا گیا تھا۔ نئے عرعر بارڈر کراسنگ سے تجارتی نقل و حرکت نے عراق کے ساتھ تجارت میں آسانی پیدا کردی ہے۔

ماجد القصبی نے سعودی سرزمین میں داخل ہونے والے عراقی زائرین کی کل تعداد کا بھی بتایا ۔ جنہوں نے کہا کہ 4 لاکھ 76 ہزار عراقیوں نے رکاوٹ کو عبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان آنے والوں کی مکمل خدمت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button