خلیجی خبریں

شاہ سلمان اور صدر پوتن میں ٹیلی فونک رابطہ ، اہم امور پر تبادلہ خیال

خلیج اردو

08ستمبر 2020

ریاض: سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شرفین شاہ سلمان نے پیر کے روز روسی صدر پوتن کو ٹیلی فون کی جس دوران گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعوبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نےامسال سعودی عرب میں منعقد ہونے والے جی 20 کے اجلاس کے انعقاد کو ممکن بنانے کیلئے سعودی عرب کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 2 روزہ اجلاس 21 اور 22 ستمبر کو ریاض میں ہوگا جس میں کورونا کے بعد معمولات زندگی کی بحالی کے حوالے سے رکن ممالک غور کریں گے۔

مقدس مساجد کے خادم شاہ سلمان نے روس کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے تیل کی منڈی میں استحکام اور توازن کیلئے اوپیک پلس ڈیل میں روس کے موئثر کردار کی تعریف کی۔

روسی صدر نے سعودی شاہ سلمان کی جانب سے سعودی عرب میں جی 20 سمٹ کے انعقاد کیلئے کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ روسی صدر نے سعودی عرب کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔

صدر پوتن نے روس کی جانب سے کورونا ویکسین کی تیاری کے حوالے سے شاہ سلمان کو اگاہ کیا۔

دونوں عظیم رہنماؤں کے درمیان یہ اہم رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں امن کیلئے امریکہ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کوشاں ہے۔

گزشتہ روز سعودی بادشاہ شاہ سلمان بند عبدالعزیز نے ایک بیان مسئلہ فلسطین حل کئے بغیر اسرائیل سے تعلقات کو ناممکن قرار دے دیا تھا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button