پاکستانی خبریں

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد ہلاک ، 330 نئے کیسز بھی سامنے آگئے

خلیج اردو
08 ستمبر 2020
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس اور دیگر ہنگامی صورت حال کیلئے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر این سی او سے نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔

ان اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 23 ہزار 521 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد کورونا کے 330 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ملک بھر میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 350 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 726 تہ گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 233 ہوگئی ہے۔ اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 157 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اب تک 28 لاکھ 2 ہزار 210 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب این سی او سی کے ساتھ مشاورت کے بعد پاکستان کی وزارت تعلیم نے 15 ستمبر سے سلسلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 15 ستمبر سے کالجز اور جامعات کھولے جائیں گے جبکہ سکول کے نویں اور دسویں کلاس کو بھی کلاسز لینے کی اجازت ہو گی۔

گزشتہ روز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلمان کے ہمراہ اسلام آباد میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ بچوں کی صحت کی نگرانی کرنا ضروری ہے ۔پہلے مرحلےمیں کالجز اور جمعات کھولے جائیں گے اور سات دن کا جائزہ لینے کے بعد 23 ستمبرسے چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسزکھل جائیں گی ۔اگر حالات ٹھیک رہے تو 30 ستمبرسے پرائمری کے تمام سکولزبھی کھول دیئے جائیں گے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ کلاس رومز میں طلباء کی تعداد کم رکھی جائے گی، طلباء کا ماسک پہننا لازمی ہو گا۔ آدھے بچوں کو ایک دن اور آدھے بچوں کو دوسرے دن بلایا جائے گا۔ ۔ تعلمیی اداروں میں داخل ہوتے وقت طلباء کی سکریننگ کی جائے گی۔

ڈاکٹر فیصل نے بچے کو کھانسی یا بخارکی صورت میں اسے سکول نہ بھیجنے کی اپیل بھی کی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button