خلیجی خبریں

کار سکریچنگ پر دو افراد گرفتار

سعودی عرب کے جازان ریجن میں ٹریفک پولیس نے کارسکریچنگ کرنے والے 2 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے

خلیج اردو – پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان  خطرناک انداز میں کارسکریچنگ کررہے تھے پولیس کے مطابق  جس سے نہ صرف خود ان کی بلکہ دیگر افراد کی جانوں کو بھی شدید خطرہ لاحق ہوسکتا تھا

ویب نیوز ’سبق‘ کے رپورٹ میں بتایاگیا ہے  کہ  ٹریفک پولیس کی جانب سے کیے جانے والے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ کار سکریچنگ قانون کے خلاف ہے ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

کارسکریچنگ کے قانون کے مطابق ایسے افراد کو جو اس عمل میں ملوث پائے جاتے ہیں انہیں قید اورجرمانے کی سزا دی جاتی ہے۔

دوسری مرتبہ گرفتاری پر سزا اور جرمانہ دوگنا کرکے گاڑی کو پولیس تحویل میں لے لیا جاتاہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button