خلیجی خبریں

عمان کے سلطان ہیتھام نے اپنے بڑے بیٹے کو عمان کا سب سے پہلا ولی عہد مقرر کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

عمان کے سلطان ہیتھام بن طارق کی جانب سے آئین میں کی گئی حالی ترامیم کے بعد سلطان ہیتھام کا سب سے بڑا بیٹا وہازین سلطنت عمان کا سب سے پہلا ولی عہد شہزادہ بن گیا ہے۔

31 سالہ وہازین اپنے باپ کی بنائی حکومت میں اس وقت کلچر، سپورٹ اور یوتھ کے وزیر ہیں۔

خیال رہےکہ سلطان ہیتھام 20 جنوری 2020 کو سلطان قبوس بن سعید کی وفات کے بعد عمان کے سلطان بنے تھے۔

وہازین اس سے پہلے لندن میں میں عمانی ایمبیسی کے سیکنڈ سیکرٹری رہے ہیں۔ اور وہ کھیلوں اور نوجوانوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

1990 میں پیدا ہوئے، اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے پالیٹیکل سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

تاہم، اب سلطان ہیتھام کی جانب سے 2021 کے فرمان نمبر 6 اور 7 کے بعد وہازین کو سلطنت عمان کا پہلا ولی عہد شہزادہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

فرمان نمبر 6 میں ولی عہد کو حاصل طاقت کے تعین پر بات کرتا ہے اور قانون حاکمیت اور آزاد عدالتی نظام کے اصولوں کو نمایا کرتا ہے۔

جبکہ فرمان نمبر 7 کونسل آف عمان کو چلانے کے قواعد و ضوابط کو طے کرتا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button