متحدہ عرب امارات

دبئی: ورکرز سے بھری بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، 28 وکرر زخمی

 

خلیج اردو آن لائن:

بدھ  کی صبح ورکرز سے بھری بس ٹریلر سے جا ٹرکرائی۔ اس حادثے کے نتیجے میں 28 ورکر زخمی ہوگئے۔

تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثہ صبح 8 بج کر 45 منٹ پر دبئی انویسٹمنٹ پارک کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب پرفیوم فیکٹری کے ورکروں کو لیجانی والی بس ایک ٹریلر سے ٹکرائی۔

حادثے کے بعد ورکرز کو قریبی نجی ہسپتال لیجایا گیا۔

ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہےکہ تمام ورکرز کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تاہم، ابھی حادثے سے متعلق مزید تفصیلات آنا باقی ہیں، کیونکہ پولیس کی جانب سے تاحال مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button