خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظبی کے حکمران خاندان کے بچے بچیوں نے سائنو فارم ویکسین لگوا لی

خلیج اردو: ابوظبی کے حکمران خاندان کے بچوں نے بھی سائنو فارم ویکسین لگوا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے حکمران خاندان کے بعض بچّے متحدہ عرب امارات میں چین کی ساختہ کووِڈ-19 کی ویکسین سائنوفارم کے ٹرائل میں شامل ہیں اور انھیں بھی اس ویکسین کے انجیکشن لگائے گئے ہیں۔

ابوظبی کے میڈیا دفتر کے مطابق یواے ای میں تین سے 17 سال کی عمر کے قریباً 900 بچّوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔

سائنو فارم کی ویکسین لگنے کے بعد ان بچّوں کی قوتِ مدافعت کا جائزہ لیاجائے گا اور پھر ان کے نتائج کی بنیاد پر مستقبل قریب میں یو اے ای میں بچّوں کو یہ ویکسین لگانے کی منظوری دی جائے گی۔

دبئی میڈیا دفتر کی ایک ٹویٹ کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد اور یواے ای کے عملی حکمراں شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے بیٹے شیخ طیب بن محمد اپنے بچّوں اور بھتیجے بھتیجیوں کے ساتھ ویکسین کے نتیجے میں قوتِ مدافعت کی جانچ کے لیے اس مطالعہ میں حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button