خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظبی میں آنے والے سیاحوں کو کووِڈ-19کی ویکسین مفت لگانے کی پیش کش

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی نے سیاحوں کو کووِڈ-19 کی ویکسین مفت لگانے کی پیش کش کی ہے۔اس سے پہلے صرف متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور اقامتی ویزے کے حاملین کو مفت ویکسین لگائی جارہی تھی۔

فوری طورپر یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ آیا اس نئے فیصلے کا اطلاق سب سے زیادہ آبادی والی امارت دبئی یا امارات کے وفاق میں شامل باقی پانچ امارتوں پر بھی ہوگا۔

ابوظہبی کی ہیلتھ سروسز کمپنی نے ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ اس امارت کے جاری کردہ ویزے اور پاسپورٹ کے حامل افراد اگر سیاحتی ویزے پر ابوظہبی میں آتے ہیں تو وہ مفت ویکسین لگوانے کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کراسکتے ہیں۔

ابوظہبی کے میڈیا دفتر نے یہ اطلاع دی تھی کہ زایدالمیعاد اقامتی اور داخلے کے ویزے کے حاملین مفت ویکسین لگوانے کے اہل ہیں۔

کرونا وائرس کی وبا کے تعلق سے عاید کردہ سفری پابندیوں کے نتیجے میں یو اے ای میں کام کرنے والے بہت سے افراد اپنے آبائی ممالک سے لوٹ نہیں سکے ہیں اور ان کے اقامتی ویزوں کی مدت ختم ہوچکی ہے یا وہ کارآمد نہ رہنے کی وجہ سے اماراتی حکام نے منسوخ کردیے ہیں۔

یو اے ای کے محکمہ صحت نے اسی ماہ کہا تھا کہ اہل آبادی میں سے قریباً 85 فی صد افراد کو ویکسین کی ایک خوراک لگائی جاچکی ہے لیکن اس نے یہ نہیں بتایا تھا کہ کتنے لوگوں کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button