خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: سڑک حادثے میں تین اونٹ ہلاک، ڈرائیور معمولی زخمی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں ہفتے کے روز امارات روڈ کے قریب سڑک پر ایک حادثہ رونما ہوا جسمیں ایک کار چھ آوارہ اونٹوں سے ٹکرا گئی، تاہم اس ٹکر کے نتیجے میں عرب کار ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں۔

عجمان پولیس ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق اس ٹکر کے باعث تین اونٹ موقع پر ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس آپریشن روم کو حادثے کے بارے میں کال موصول ہوئی جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر ایک گشت اور ایمبولینس کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔

ٹریفک کے تفتیش کار نے پایا کہ ڈرائیونگ پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے ڈرائیور سڑک پر آوارہ اونٹوں سے ٹکرایا جسکے نتیجے میں ان کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

پولیس نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ دھند کے موسم میں گاڑی چلاتے ہوئے انتہائی احتیاط برتیں اور سڑک پر توجہ دیں، موبائل کا استعمال نہ کریں اور اپنی سیٹ بیلٹ باندھ کر رکھیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button