خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے شخص کو جیل بھیج دیا گیا۔

خلیج اردو: دبئی کی فوجداری عدالت نے ایک عرب شخص کو اپنے اپارٹمنٹ میں 50 سالہ یورپی خاتون کے ساتھ زیادتی کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد اسے ملک بدر بھی کیا جائیگا۔

پولیس کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اگست 2020 کا ہے، جب متاثرہ خاتون نے مجرم کے خلاف جنسی زیادتی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

خاتون نے بتایا کہ اس شخص نے ایک تاجر ہونے کا دعویٰ کیا تھا، جس کے پاس ایک بڑا اپارٹمنٹ تھا جسے وہ پرکشش قیمت پر فروخت کے لیے پیش کر رہا تھا۔ اس نے اسے اور اس کے دوست کو اپارٹمنٹ کے وزٹ کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھ اکٹھے شام گزارنے کا پلان بھی بتایا۔

خاتون نے مزید کہا کہ مجرم نے اسے حیرت میں ڈال دیا کیونکہ اس نے اسے زبردستی دونوں ہاتھوں سے پکڑا، اور اسے لاک کرنے سے پہلے کمرے میں لے گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس شخص نے کمرے کے اندر اس پر حملہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر اس نے مزاحمت کی تو اسے جان سے مار دے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button