پاکستانی خبریں

آئین میں ترمیم کرکے صادق اور امین کے الفاظ نکالے جائیں، ایوان بالا میں پلوشہ خان نے آئین میں ترمیم کا بل پیش کردیا

خلیج اردو

عاطف خان خٹک

اسلام آباد: پاکستان کے ایوان بالا میں آئینی ترمیمی بل 2022 پیش کیا گیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف میں ترمیم  سے متعلق بل میں آئین سے صادق اور آمین کی عبارت ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

 

ترامیم کے مطابق صادق اور امین کی عبارت کو راست گو اور وفا شعار میں تبدیل کیا جائے کیونکہ صادق اور امین دنیا میں صرف نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس ہے۔پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان کی جانب سے پیش کیے گئے بل کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

 

پاکستان کے آئین کی مذکورہ بالا شق کے مطابق ایوان کا رکن منتخب ہونے کیلئے لازمی ہے کہ وہ صادق اور امین ہو۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button