پاکستانی خبریں

شیخ رشید احمد گرفتاری کے بعد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے،شیخ رشید کی مقدمہ درج کرنے کے درخواست مسترد کردیا

خلیج اردو

دبئی: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ ‏رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کی جانب سے 8 روزہ ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔ عدالت نے شیخ رشید کی جانب سے پولیس کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی خارج کر دی

 

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔۔۔۔۔پولیس کی جانب سے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی  استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔پولیس نے سابق وزیرداخلہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ پراسیکیوٹر نے بتایاکہ ‏شیخ رشید نے کہاکہ آصف زرداری عمران خان ‏کو قتل کرنے کی سازش کررہے ہیں جس سے آصف زرداری کےخاندان کیلئے خطرہ پیدا کررہے ہیں،جج ‏نے استفسار کیا ‏آصف زرداری نےخطرہ سے متعلق آپ کوبتایا ؟پراسیکیوٹر بولے ‏شیخ ‏رشید نے خود بیان دیاہے،شیخ رشید کا فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ اوروائس میچ ٹیسٹ ضروری ‏ہوگا۔

 

وکلاء نے موقف اپنایاکہ شیخ رشید کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیا ،‏شیخ رشید کیخلاف اندراج مقدمہ عدالتی حکم ‏کی خلاف وزری ہے۔ بغاوت کی دفعات پراندراج مقدمہ وفاقی یا صوبائی حکومت کا اختیار ہے ،‏شیخ رشید نے کہاکہ انہوں نےعمران خان کی طرف سےبات کی کہ آصف زرداری انہیں قتل کرنا ‏چاہتے ہیں مجھ سے پوچھا جارہاہے کہ عمران خان نےتم سے کیا انفارمیشن شئیرکی۔

 

عدالت نے شیخ‎ ‎رشید سے ‏استفسار کیاکہ کیا آپ نے ٹی وی پر کہا کہ آصف زرداری عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں ۔۔شیخ رشید بولے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جوکہا ہے وہ درست ہے۔۔عمران خان ‏کے پاس آصف زرداری کیخلاف ثبوت ہیں۔

 

آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کرنے کے بیان پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button