پاکستانی خبریں

جعلی لائسنس اسکینڈل: پاکستان نے مزید 15 پائلٹ معطل کر دیے

پاکستان ایوایشن اتھارٹی نے مزید 15 پائلٹس مشتبہ لائسنس رکھنے کے الزام میں معطل کر دیے، معطل کیے گئے پائلٹوں کی تعداد 93 ہوگئی

 

خلیج اردو آئن لائن: پاکستان کے نجی خبر رساں ادارے ڈان نیوز کے مطابق 262 پائلٹوں کو مشتبہ لائسنس رکھنے کے الزام میں جہاز اڑانے سے روکا گیا تھا، جن میں 93 کے لائسنس معطل کر دیے گئے ہیں۔ جمعہ کے روز ایوایشن اتھارٹی کے ترجمان، عبدالستار کھوکھر نے بتایا کہ تفشیش کے دوران 262 پائلٹوں کو متشبہ لائسنس رکھنے کے الزام میں فوری طور پر کام کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ ان 262 پائلٹوں 28 کے لائسنس منسوخ کر دیا گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق لائسنسوں کی منسوخی کیبنٹ کی اجازت کے بعد عمل میں لائی گئی۔

منسوخ لائسنسوں کے حامل پائلٹوں کو اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے سے روک دیا گیا ہے اور انہیں لائسنس کی منسوخی سے پہلے اپنا موقف پیش کرنےکی قانونی طور پر اجازت دی گئی تھی۔

ایوی ایشن اتھارٹی کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 93 پائلٹوں کے لائسنسوں کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اور باقی کے 141 کیس ایک ہفتہ میں مکمل کر لیا جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق لائسنسوں کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی زیر نگرانی کی گئیں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پی آئی اے حادثے کے متعلق تحقیقاتی رپورٹ اسمبلی میں پیش کی گئی تھی۔ جس کے دوران وزیر ہوابازی نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک 40 فیصد پائلٹ جعلی لائسنس رکھتے ہیں۔

وزیر کے اس بیان کے بعد مختلف ممالک نے پی آئی کے پائلٹوں کو کام کرنے سے روک دیا تھا۔ جس کے باعث پاکستان کو دنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button