متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: دوائی سروس کے ذریعے 9 لاکھ 20 ہزار اقسام کی ادویات لوگوں کے گھروں تک مفت پہنچائی گئیں

ادویات مارچ اور جون کے درمیان شوگر اور بلڈ پریشر جیسے امراض میں مبتلا افراد کے گھروں تک پہنچائی گئیں

 

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مفت دوائیوں کی فراہم کے لیے شروع کی گئی دوائی نامی سروس کے ذریعے 38 ہزار نسخوں پر درج 3 لاکھ 10 ہزار ادویات کو ملک بھر میں مختلف مریضوں تک ان کے گھر میں بلکل مفت پہنچایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مفت ڈلیور کی جانے والی ادویات کی کل تعداد 9 لاکھ 20 ہزار ہے۔ یہ ادویات مارچ اور جو کے درمیان فراہم کی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ دوائی سروس ملک بھر میں بڑے بوڑھوں کے گھروں میں اور ایسے افراد جنہیں روزانہ کے بنیاد پر ادویات کی ضرورت پڑتی ہے۔ مثلا شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹٰی کے فارماسیوٹیکل سروس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر علی السید نے بتایا کہ جب گزشتہ سال دسمبر میں دوائی سروس شروع کی گئی تھی تو اس وقت صرف دبئی میں ہی اپنی خدمات انجام دے رہی تھی۔ تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد احکام نے اس کا دائراہ کار پورے ملک میں پھیلانے کا فیصلہ کیا۔

احکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے طلبت کے ساتھ پارٹنرشپ کی ہے تاکہ دوائی سروس کی خدمات کو مزید بڑھایا جائے اور ایسے افراد کو گھروں میں انکی دوائیاں پہنچائی جائیں جن میں کورونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت کم ہے۔ تاکہ وہ گھروں میں  رہیں اور وائرس سے محفوظ رہیں۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button