پاکستانی خبریں

25 مئی پی ٹی آئی لانگ مارچ کو روکنے کیلئے صرف آنسو گیس پر 3 کروڑ خرچ ہوئے، قومی اسمبلی اجلاس میں انکشاف

خلیج اردو

اسلام آباد : پاکستان کے ایوان زیریں میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے تحریک انصاف کے 25مئی کے لانگ مارچ پر تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کے آنسو گیس پھینک دیئے گئے تھے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے 25مئی 2022کے لانگ مارچ قوم کی ٹیکس کی رقم سے کتنی رقم خرچ آئی ، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش  کردی گئیں۔ پچیس مئی کے لانگ مارچ پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیل مسلم لیگ ن کے رکن چوہدری برجیس طاہر نے پوچھی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

 

وزارت داخلہ کی طرف سے قومی اسمبلی اجلاس کو تحریری طورپر بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے پچیس مئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے 33کروڑ 70لاکھ روپے خرچ آئے۔

 

اسلام آباد میں کنٹینرلگانے پر 21کروڑ روپے خرچ آئے آنسو گیس پر 3کروڑ پندرہ لاکھ سے زائد رقم خرچ کی گئی  فورسز کے کھانے پینے پر 4کروڑ 78لاکھ خرچ کئے گئے  لانگ مارچ سے متعلق متفرق اخراجات پر 4کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔

 

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button