پاکستانی خبریں

بڑی تباہی سے بچ گیا ،،، پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی ،، افغانستان سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی: راولپنڈی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو بھاری اسلحہ اور بارود سمیت گرفتار کرکے اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

ان کو تفتیش کے لئے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔۔۔دہشت گردوں سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، دستی بم ، آئی ای ڈی اور خودکار ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں ۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اڈیالہ اور اطراف میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button