پاکستانی خبریں

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی اداروں اور کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردئیے

خلیج اردو
اسلام آباد: عام انتخابات کو صاف شفاف بنانے کےلئے کوششیں جاری ۔ الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی اداروں اور کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردئیے۔ بلدیاتی ادارے صرف روزمرہ کے امور نمٹائیں گے

8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کو صاف شفاف بنانے کےلے الیکشن کمیشن کی جانب سے اقدامات اٹھائے جا رہے
ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی اور کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمند کردئیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جاری نوٹفکیشن کے مطابق سندھ،خیبرپختونخوا ،بلوچستان اور
کینٹ بورڈز کے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز الیکشنز تکمیل تک منجمد رہیں گے، بلدیاتی ادارے صرف روزمرہ کے امور
نمٹائیں گے، بلدیاتی ادارے ،انتخابات تک صفائی اور سینیٹیشن کا کام کرینگے، بلدیاتی ادارے نئی سکیم کا اجراء یا ٹینڈر نہیں
کرسکیں گے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ وہ ترقیاتی کام جاری رہیں گے جن کا اعلان عام انتخابات کے شیڈول اجراء سے
پہلے ہوا۔جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر پابندی شفاف الیکشنز کی وجہ سے لگائی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button