پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

گلاداری گروپ کا متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے 1 کروڑ روپے امداد کا اعلان

یہ اعلان مشیر برائے سمندر پار پاکستانی سید زلفی بحاری کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران سامنے آیا۔

خلیج اردو آن لائن نیوز

معروف کاروباری گروپ گلاداری گروپ نے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے ایک کروڑ روپے کا امداری چیک مشیر برائے سمندر پار پاکستانی سید زلفی بحاری کے حوالے کیا۔سید زلفی بحاری جو کہ متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر دبئی تشریف لائے تھے نے خلیج ٹائمز کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سہیل گلاداری (شریک چئیرمن گلاداری گروپ) سے ملاقات کی ۔اس موقعے پر کونسل جنرل دبئی احمد امجد علی اور نامور ہوسٹ فخر عالم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس ملاقات میں دونوں احباب نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے برادرانہ رشتوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔سید زلفی بحاری نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ رشتوں کو مزید مظبوط کرنے کا عہد کیا۔

تصویر بشکریہ:خلیج ٹائمز

اس موقعے پر مشیر برائے سمندر پار پاکستانی نے سہیل گلاداری کو پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی۔بحاری کا کہنا تھا کہ گلاداری گروپ ہوٹلز انڈسٹری میں اپنا ایک مقام رکھتا ہے۔پاکستان میں سیاحت کی صنعت دن بدن بڑھ رہی ہے جس میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button