متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ: شیخ سعود بن ساکر ال قاسمی کا عید الا ضحی سے پہلے 110 قیدیوں کی رہائی کا حکم

سزائیں معاف کرنے کا مقصد قیدیوں کو نئی زندگی گزارنے کا ایک موقع دیا جانا ہے تاکہ وہ اپنے خاندانوں تکالیف کا مداوا کر سکیں

متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل کے ممبر اور راس الخیمہ کے حکمران، شیخ سعود بن ساکر ال قاسمی نے  راس الخیمہ میں تعزیراتی اور اصلاحی  قید خانوں سے عید الاضحی کے موقع پر 110 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

ان قیدیوں کو معاف کیا جانا شیخ سعود بن ساکر ال قاسمی کی خواہشات میں سے ایک ہے جس کے مطابق  رہا ہونے والے قیدیوں کو نئی زندگی گزارنے کا ایک موقع دیا جائے تاکہ وہ اپنے خاندانوں تکالیف کا مداوا کر سکیں۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے تمام حکمران عید الاضحی کے بابرکت موقع پر ایسے مجرموں کی سزائیں معاف کر رہے ہیں جن کا سزا کے دوران طرز عمل اچھا رہا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button