پاکستانی خبریںعالمی خبریں

بھارتی ائیرلائن کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا

خلیج اردو: سول ایوی ایشن اتھارٹی سی اے اے) ذرائع کے مطابق حکومتی احکامات پر ائیرلائن ’گو فرسٹ‘ کا اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے۔

حکام شعبہ ٹرانسپورٹ سی اے اے نے بھارتی ائیرلائن کیلئے اجازت منسوخ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے بھارتی ائیرلائن کو سری نگر تا شارجہ پروازوں کیلئے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی۔

گزشتہ دنوں پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی تھی کہ مقبوضہ کشمیر سے اڑنے والا بھارتی طیارہ لاہور سے گزر کر شارجہ گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button