متحدہ عرب امارات

ابوظبہی کی گلیوں میں 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے والے کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے

خلیج اردو
04نومبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی مین ایک شخص نے اپنی گاڑی تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا کر اس کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ فالورز بنا سکے۔ ابوظبہی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ڈرائیور کے خلاف قانونی اقدام اٹھایا گیا ہے۔

ابوظبہی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ اے ڈی جی ڈی کے مطابق ڈرائیور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کی۔ انہوں نے اپنی اور سڑک پر چلنے والے دیگر افراد کی زندگی خطرے میں ڈالی۔

متحدہ عرب امارات کے کیپٹل پبلک پراسیکوشن کے دفتر کے مطابق ان کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ان کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ عدالتی حکام نے ڈرائیور کی شناخت کی ہے تاکہ ان کے خلاف لازمی قانونی کارروائی کی جا سکے۔

دفتر نے نوٹ کیا کہ اس کا غیر ذمہ دارانہ عمل دوسرے نوجوانوں کو بھی اسی طرح کے اسٹنٹ کرنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔

فیڈرل پینلٹیز ایکٹ کا آرٹیکل 348 کسی بھی شخص کو جان بوجھ کر لوگوں کی زندگی، حفاظت، صحت یا آزادی کو خطرے میں ڈالنے والے کو جیل کی سزا، جرمانے یا دونوں کی سزا دیتا ہے۔

اپنے الرٹ میں ای ڈی جی ڈی نے عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ سوشل میڈیا پر ایسا کوئی پوسٹ دیکھتے ہیں جس عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا ہو تو اس کے خلاف فوری شکایت کریں۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button