پاکستانی خبریں

19 سالہ پاکستانی کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین نوجوان بن گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

الپائن کلب آف پاکستان کی جانب سے منگل کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ 19 سالہ پاکستانی نوجوان دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین شخص بن گیا ہے۔ شہروز کاشف نامی نوجوان کوہ پیماں منگل کی صبح 8 بج کر 10 منٹ پر 8 ہزار 611 فٹ کی بلندی پر پہنچا۔

کاشف نے کوہ پیمائی کم عمری میں شروع کی اور 17 سال کی عمر میں 12ویں بلند ترین پہاڑی چوٹی براڈ پیک سر کی۔ مئی میں شہروز کاشف نے دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی۔ اب شہروز کے پاس کم عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سر کرنے کا ریکارڈ موجود ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میں کئی نوجوان پاکستانی کے ٹو سر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ساجد سدپارہ بھی ایک بار پھر سے کے ٹو سر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ فروری میں کے ٹو پر چڑھتے ہوئے لاپتہ ہونے والے اپنے باپ کی لاش ڈھونڈ سکیں (جو کہ گزشتہ روز ایک اور گروپ نے ڈھونڈ لی ہے) ساجد سدپارہ نے 2019 میں 20 سال کی عمر میں کے ٹو سر کی تھی۔

یاد رہے کہ پیر کے روز کوہ پیماؤں کے لیے پہاڑی پر رسی لگانے والے شیرپاس گروپ کو فروری میں لاپتہ ہونے والے پاکستان کے محمد علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چیلی کے جان پابلو کی لاشیں ملیں تھیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button