پاکستانی خبریں

پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، متعدد شہروں میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر حکام کی جانب سے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کیا گیا ہے۔

نئی پابندیوں میں حکام کی جانب سے متعدد شہروں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں، اور ان ڈور شادیوں کی تقریبات، ہوٹلوں کے اندر بیٹھ کے کھانا کھانے اور سینما ہالوں کو کھولنے پر سے پابندی نہیں ہٹائی گئی۔

پاکستان کے وزیر تعلیم شفقت محمود نے بدھ کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اسکولوں میں جا کر تعلیم حاصل کرنے والے 50 ملین طلباء خطرے میں تھے۔

اس وجہ سے پنجاب کے متعدد شہروں میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں، جن میں فیصل آباد، گجرانوالہ ، لاہور، گجرات، ملتان، سیالکوٹ، راولپنڈی، اور اسلام آباد شامل ہیں۔ ان شہروں کے تعلیمی اداروں کو 15 مارچ سے 28 مارچ تک موسم بہار کی چھٹیوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

تاہم، دیگر ضلعوں میں تعلیمی ادارے 50 فیصد گنجائش کےساتھ کھلے رہیں گے اور ان اسکولوں کو کورونا ایس او پیز جیسا کہ ماسک پہننا، ہاتھ دھونا اور سماجی فاصلہ رکھنے پر عمل کرنا ہوگا۔

وزیر تعلیم کیجانب سے واضح کیا گیا ہےکہ نئی پابندیاں کا اطلاق تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں پر ہوگا۔ ان پابندیوں کا اثر امتحانات پر نہیں ہوگا اور میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اس سال جون میں لیے جائیں گے۔

تاہم، سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے واضح کیا ہے کہ صوبہ سندھ میں موسم بہار کی چھٹیاں نہیں ہوں گیں، اور تمام تعلیمی ادارے 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button