متحدہ عرب اماراتٹپس

جانیے دبئی میٹرو میں کن قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر آپ پربھاری جرمانہ عائد ہو سکتا ہے

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میٹرو جہاں روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والوں کے لیے سفر کی بہترین سہولت ہے وہیں پر دبئی میٹرو سخت قواعد و ضوابط بھی رکھتی ہے تاکہ اس میں سفر کرنے والوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس لیے ان قواعد وضوابط پر عمل کرنا ہر مسافر کے لیے ضروری ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔

لہذا اگر آپ دبئی میٹرو سے سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو درج ذیل قواعد نوٹ کر لیں کیونکہ انکی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے:

1۔ اگر آپ نیچے دی گئی خلاف ورزیوں میں سے کسی ایک مرتکب ہوتےہیں تو آپ کو 100 درہم جرمانہ کیا جائے گا:

  • کسی بھی طریقے سے دوسرے مسافروں کے آرام میں خلل ڈالنے صورت میں
  • ممنوعہ کیبنز اور مخصوص افراد کے لیے مختص سیٹوں پر بیٹھنے کی صورت میں
  • سیٹوں کے اوپر اپنے پاؤں رکھنے کی صورت میں
  • ٹرین اور دیگر ممنوعہ جگہوں پر کھانے پینے کی صورت میں
  • نامناسب طریقے سے کسی بھی قسم کی لفٹ استعمال کرنے کی صورت میں
  • کسی بھی سرکاری گاڑی یا عمارت پر چھلانگیں لگانے یا چڑھنے کی صورت میں
  • سرکاری گاڑیوں اور عمارتوں کے استعمال کے دوران آر ٹٰی اے کی جانب سے بتائی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں
  • سرکاری ٹرانسپورٹ کے ممنوعہ حصوں میں جانےکی صورت میں
  • چلتی گاڑی کا دروازہ کھلولنے، اس سے اترنے یا اس پہ چڑھنے کی صورت میں
  • نابینا لوگوں کے گائیڈ کتوں کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کسی بھی قسم کے جانور لے کر چڑھنے کی صورت میں
  • دوسرے مسافروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والی اشیاء کے استعمال کی صورت میں
  • پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کے کھڑا ہونے کے لیے ممنوعہ جگہ پر کھڑے ہونے کی صورت میں
  • میٹرو استعمال کرنے والوں کے لیے مخصوص جگہ پر 24 گھنٹے سے زیادہ عرصے کےلیے گاڑی پار کرنے کی صورت میں
  • پبلک ٹرانسپورٹ میں کسی بھی قسم اشیاء بیچنے یا ان کی تشہیر کرنے کی صورت میں

1۔ اگر آپ نیچے دی گئی خلاف ورزیوں میں سے کسی ایک مرتکب ہوتےہیں تو آپ کو 200 درہم جرمانہ کیا جائے گا:

  • نقلی ٹکٹ پر سفر کرنے کی صورت میں
  • کسی دوسرے کا ٹریول کارڈ استعمال کرنے کی صورت میں
  • آر ٹی اے کے انسپکٹرز اور دیگر اہلکاروں کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں
  • نقلی یا ختم ہوچکے نول کارڈ کے استعمال کی صورت میں
  • آر ٹی اے کی اجازت کے بغیر نول کارڈ فروخت کرنے کی صورت میں
  • پبلک ٹرانسپورٹ اور عمارت میں تھوکنے یا کوڑا کرکٹ پھینکنے کی صورت میں
  • پبلک ٹرانپسورٹ یا اس کی عمارت وغیرہ میں اسموکنگ کرنے کی صورت میں
  • کسی بھی عوامی ٹرانسپورٹ میں شراب لیجانے کی صورت میں
  • چلتی گاڑی کے دوران گاڑی کے ڈرائیور کی توجہ بٹانے کی صورت میں یا کوئی ایسا عمل کرنے کی صورت میں جس سے ڈرائیور کی توجہ سڑک سے ہٹ جائے
  • نابینا افراد کے گائیڈ کتوں کے علاوہ کسی قسم کے جانور ٹرین میں لانے کی صورت میں

3۔ میٹرو استعمال کرنے والوں کے لیے مخصوص پارکنگ میں 48 گھنٹے سے زیادہ گاڑی پارک کرنے کی صورت میں 250 درہم جرمانہ ہوگا۔

4۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی انتظار گاہ یا کسی اور جگہ پر سونے کی صورت میں 300 درہم جرمانہ ہوگا۔

5۔ ذیل میں دی گئی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہونے کی صورت میں 500 درہم جرمانہ ہوگا

  • نقلی یا جعلی نول کارڈ یا ٹکٹ استعمال کرنے کی صورت میں
  • نقلی نول کارڈ اجازت کے بغیر فروخت کرنے کی صورت میں
  • پبلک ٹرانسپورٹ کی ٹرین یا عمارت میں کسی ڈیوائس یا کسی اور آلے کو نقصان پہنچانے، توڑنے یا اس میں کوئی تبدیلی کرنے کی صورت میں

6۔ ذیل میں دی گئی خلاف ورزیوں میں سے کسی ایک کار مرتکب ہونے کی صورت میں 2000 درہم جرمانہ ہوگا

  • ایمرجنسی یا سیکورٹی کے مخصوص آلات یا سہولت کو بلا ضرورت یا اجازت استعمال کرنے کی صورت میں

برائے مہربانی ان قوانین پر عمل کریں یہ قوانین آُپ کے ساتھ دوسرے مسافروں کی حفاظت کے لیے بنائے گئے ہیں۔

دبئی میٹروں میں عائد ہونے والا جرمانہ ادا کرنے کا طریقہ کار:

دیگر جرمانوں کے برعکس دبئی میٹرو کے جرمانے آن لائن جمع نہیں کروائے جا سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو درج ذیل طریقہ کار اپنانا ہوگا:

  • اگر آپ پر جرمانہ عائد ہوا ہے تو جرمانہ عائد کرنے والے انسپیکٹر فوری طور پر جرمانہ ادا کر سکتے ہیں۔
  • یا آپ الکیفاف ہیپینس سنٹر جا کر جرمانہ ادا کر سکتے ہیں۔ یہ سنٹر اتوار سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے رات ساڑھے سات بجے تک کھلا رہتا ہے۔

تاہم، آپ کو جرمانے کے علاوہ  20 درہم بطور نالج اور انوویشن فیس کے ادا کرنے ہوں گے۔  لیکن یاد رکھیں جرمانہ ادا کرتے ہوئے اپنی ٹکٹ پر لگا فائن نمبر ضرور دیکھائیں۔

جرمانے کے خلاف شکایت درج کروانے کا طریقہ کار:

اگر آپ کر دبئی میٹرو جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور آپ سمجھتے ہیں جرمانہ غلط عائد کیا گیا ہے تو آپ درج ذیل طریقوں سے اس جرمانے کے خلاف شکایت کر سکتے ہیں۔

  • [email protected] پر ایمیل کر کے
  • یا 8009090 پر کال کر کے آپ اپنے اوپر عائد جرمانے سے اختلاف کر سکتے ہیں۔

تاہم، آپ کو اپنے اوپر عائد جرمانے کی تفصیل اور ذاتی معلومات فراہم کرنی ہوگی۔ اور ثبوت دینا ہوگا کہ کیوں آپ کو اپنے اوپر عائد جرمانے پر اختلاف ہے۔

مزید برآں، یاد رکھیں کہ جرمانہ عائد ہونے کے 30 دن کے اندر اندر آپ شکایت کر سکتے ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button