پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان کا کشمیری رہنما کو ملک کا بڑا اعزاز دینے کا فیصلہ

ماضی میں یہ اعزاز ملکہ برطانیہ، نیلسن منڈیلا اور فیڈل کاسٹرو کو دیا گیا ہے

(خلیج اردو ) حکومت پاکستان نے کشمیری رہنما سید علی گیلانی کو "نشان پاکستان ” اعزاز دینے کا اعلان کیا ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز ایورڈ ہے ۔

سید علی گیلانی کو نشان پاکستان اعزاز دینے کا فیصلہ پاکستان سینٹ نے کیا ہے ۔ سینٹ میں قرارداد پیش کی گئی جس میں سید علی گیلانی کو نشان پاکستان اعزاز کے ساتھ انکی زندگی اور جدوجہد کو وفاقی اور صوبائی نصاب کا حصہ بنانے کا بھی فیصلہ ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعزاز اسلام اباد میں تقریب کے اہتمام میں دیا جاتا ہے مگر یہ بات واضح نہیں کہ سید علی گیلانی کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں ۔ ماضی میں یہ اعزاز ملکہ برطانیہ، نیلسن منڈیلا اور فیڈل کاسٹرو کو دیا جاچکا ہے ۔

حکومت پاکستان نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں ایک یونیورسٹی سید علی گیلانی کے نام سے منسوب کی جائے گی ۔

یاد رہے کہ سید علی گیلانی نے آزادی پسند تحریک خریت کانفرنس سے استفاء دیا ہے اور انکا علاج معالجہ ہو رہا یے ۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button