پاکستانی خبریں

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ پشاور، بروز بدھ ،۲۱ اپریل، ۲۰۲۱

خلیج اردو: وزیر اعظم عمران خان کل پشاور کا ایک روز دورہ کریں گے۔
وزیراعظم جلوزئی میں نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے
سستے فلیٹس منصوبہ کم آمدنی والے افراد کے لیے ہوگا.
سستے فلیٹس منصوبہ 1320 گھروں پر مشتمل ہوگا جس کی قیمت 25 لاکھ روپے ہے
وزیراعظم خیبرٹیچنگ اسپتال پشاور میں نئے سٹیٹ اف دی ارٹ او پی ڈی بلاک کا افتتاح بھی کریں گے.
وزیراعظم عمران خان حیات آباد میں پیرا پلیجک سنٹر کا دورہ بھی کریں گے.
وزیراعظم پشاور درہ آدم خیل روڈ کا افتتاح بھی کریں گے.
وزیراعظم چترال بونی ، مستوج شندور روڈ کی کشادگی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے.
وزیراعظم گورنر ہاوس پشاور میں گورنر اور وزیراعلی کے پی سے الگ الگ ملاقات بھی کریں گے.
گورنر شاہ فرمان وزیراعظم عمران خان کو زیتون کی کاشت کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button