پاکستانی خبریں

جسٹس نعیم اختر افغان نے بطور جج سپریم کورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے حلف لیا۔ جس کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 14 ہو گئی۔ 3آسامیاں اب بھی خالی ہیں

خلیج اردو
اسلام آباد:جسٹس نعیم اختر افغان نے بطور جج سپریم کورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے حلف لیا۔ جس کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 14 ہو گئی۔ 3آسامیاں اب بھی خالی ہیں۔

 

جسٹس نعیم اختر افغان کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں ہوئی۔تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔رجسڑار سپریم کورٹ نے جسٹس نعیم اختر افغان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن پڑھا۔

تقریب کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے بطور سپریم کورٹ جج اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حلف لیا۔

 

نعیم اختر افغان کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد14 ہو گئی ، سپریم کورٹ میں کل ججز کی تعداد 17 ہوتی ہے۔سپریم کورٹ میں اب بھی تین ججز کے عہدے خالی ہیں۔ سپریم کورٹ سے حالیہ ریٹائرڈ ہونے والے جج جسٹس سردار طارق مسعود نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز ،وکلاء ،بار کونسل نمائندگان نے بھی شرکت کی۔جسٹس نعیم اختر افغان اس سے قبل چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button