سپورٹسعالمی خبریں

طالبان کا افغانستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے اہم اعلان

خلیج اردو: چند دن قبل طالبان حکومت نے سابق افغان کرکٹر میر وائس اشرف کو کرکٹ بورڈ کا قائم مقام چیئرمین مقرر کیا تھا تاہم چند گھنٹوں بعد افغان کرکٹ بورڈ کے ٹویٹر اکاونٹ سے وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردی گئی تھی جس سے مختلف قیاس آرائیوں نے جنم لیا تھا

طالبان حکومت نے سابق افغان کرکٹر میر وائس اشرف کو کرکٹ بورڈ کا قائم مقام چیئرمین مقرر کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجا،،ہد کا کہنا تھا کہ میروائس اشرف کو بورڈ کا نیا قائم مقام چیئرمین مقررکیا گیا ہے جبکہ افغان بورڈ کا کہنا تھا کہ افغانستان نے وزیر اعظم اور بورڈ کے سرپرست اعلیٰ ملا محمد حسن اخوند نے میروائس اشرف کو نیا چیئرمین تعینات کیا ہے۔

خیال رہے کہ چند دن قبل طالبان حکومت نے سابق افغان کرکٹر میر وائس اشرف کو کرکٹ بورڈ کا قائم مقام چیئرمین مقرر کیا تھا تاہم چند گھنٹوں بعد افغان کرکٹ بورڈ کے ٹویٹر اکاونٹ سے وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردی گئی تھی جس سے مختلف قیاس آرائیوں نے جنم لیا تھا۔

تاہم اب افغان عبوری حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کرکٹ بورڈ میں اس اہم تبدیلی کے بارے میں باضابطہ طور پر اعلان کردیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button