عالمی خبریں

امریکا اور چین ماحولیاتی تبدیلیوں کا ملکر مقابلہ کرنے پر متفق ہو گئے۔

خلیج اردو: امریکا اور چین ماحولیاتی تبدیلیوں کا ملکر مقابلہ کرنے پر متفق ہو گئے ہیں-

ماحولیاتی آلودگی کے سب سے بڑے ذمہ داروں نے گلاسگو میں معاہدے پر دستخط کر دیے۔

چین نے میتھیں کے اخراج میں کمی کے معاہدے پر پہلی بار آمادگی ظاہر کی ہے اور چین کوئلے کے استعمال میں 2026 تک مرحلہ وار کمی پر تیار ہو گیا ہے تاہم چین نے کوئلے کی مقدار میں کمی سے متعلق تفصیلات میں جانے سے گریز کیا ہے۔

کوپ 26 کے موقع پر پریس کانفرنس میں بورس جانسن نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو نہ روکا گیا تو ہم جانتے ہیں کہ اس کے نتائج کیا ہوں گے، آنے والی نسلوں کو آب و ہوا کی تبدیلیاں روک کر بہترین تحفہ دے سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button