ٹپسمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: اگر آپ کی تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر کی جا رہی ہے تو شکایت درج کروانے کا طریقہ کار جانیے

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ متحدہ عرب امارات میں نوکری کر رہے ہیں اور آپ کی تخواہ کی ادائیگی میں تاخیر سے پریشان ہیں اور یہ نہیں جانتے کہ اس حوالے سے کہاں شکایت درج کروائیں تو یہ مضمون آپ کے لیے ہے۔

یاد رہے متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل (موہری) کا ایک پورٹل صرف ایسی شکایات کے اندراج کے لیے موجود ہے۔

اس پورٹل کا نام مائی سیلری ہے۔ جو ملازمین کو موہری کے ساتھ شکایت درج کروانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ جس کے بعد وزارت خود سے معاملے کی تفتیش کرتی ہے۔

شکایت درج کروانے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

  • سب سے پہلے مائی سیلری سروس پر جائیں۔ جوکہ موہری کی ویب سائٹ mohre.gov.ae پر اور وزارت کی موبائل ایپ پر موجود ہے۔
  • دوسرے مرحلے میں بطور ملازم اپنی رجسٹریشن کریں۔ جس کے لیے درج ذیل تفصیلات فراہم کرنی ہوں گیں:
  • پاسپورٹ نمبر، قومیت، تاریخ پیدائش
  • پھر یوزر نیم کا انتخاب کریں اور پاسپورڈ لگائیں
  • ایمیل ایڈریس اور موبائل نمبر دیں
  • اس کے بعد دو خفیہ سوالات کا انتخاب کریں اور ٹرمز اینڈ کنڈیشنز پر کلک کریں
  • اپنی ایمیل اور موبائل نمبر کی تصدیق کریں
  • پھر آپ کو ایک ون ٹائم پاسپورڈ موصول ہوگا
  • ون ٹائم پاسورڈ درج کرنے کے بعد آپ کو آپ کے ایمیل ایڈریس پر تصدیقی لنک کے ساتھ تصدیقی ایمیل بھیج دی جائے گی۔
  • پھر ملازمین کے لیے سروسز کا انتخاب کریں اور اس میں سے مائی سیلری کی آپشن کا انتخاب کریں
  • پھر اپنی تنخواہ میں ہونے والی تاخیر کے حوالے سے تفصیلات فراہم کریں
  • شکایت درج کروانے کے بعد وزارت خود سے متعلقہ محکمے کے ساتھ اس شکایت کی تفتیش کرے گی۔
  • یاد رہے کہ وزارت اس حوالے سے درج شکایات کی تفتیش کے دوران شکایت کنندہ کی تفصیلات صیغہ راز میں رکھتی ہے۔
  • مزید برآں، سروس پر عمل در آمد کا وقت 5 دن ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button