متحدہ عرب امارات

فجیرہ میں دکانوں کی انسپیکشن کے دوران جعلی آٹو پارٹس ضبط کر لیے گئے

 

خلیج اردو آن لائن:

فجیرہ بلدیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دبہ ال فجیرہ میں انسپیکشن کے دوران بغیر پرمٹ کے فروخت کیے جانے والے 46 اقسام کے جعلی آٹو سپیئر پارٹس ضبط کیے گئے ہیں۔

ان سپیئر پارٹس کی ضبطگی مقامی حکام کی جانب سے شروع کیے گئے مانیٹرنگ آپریشن کے دوران کی گئی۔ اس آپریشن کے دوران جولائی سے اگست کے دوران 26 انسپیکشنز کی گئیں، جس مین سے 7 پر جرمانے عائد کیے گئےجبکہ 16 کو وارننگ کے نوٹس جاری کیے گئے۔

دیبہ ال فجیرہ بلدیہ کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر حسن سلیم ال یاماہی کا کہنا تھا "زیادہ تر خلاف ورزیاں کمرشل فراڈ پر مبننی تھیں”َ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے صارفین کے 34 مسائل کے حل کرنے کے لیے تمام تر کوشش کی ہے۔ جس میں سروس میں تاخیر، وارنٹی کی شکایات، زیادہ قیمت اور طے شدہ وقت میں کام مکمل نہ کرنے جیسی شکایات شامل تھیں۔

انہوں نے دکانوں کے مالکان کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ "مالکان کو یقینی بنانا ہوگا کہ انکی سیلز سے متعلق سرگرمیاں انہیں جاری کیئے گئے لائسنس اور پرمٹ کے مطابق ہوں”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button