متحدہ عرب امارات

سعودی عرب اس سال دس لاکھ عازمین حج کو سعادت کا موقع دے گا

خلیج اردو
ریاض : سعودی عرب نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ وہ اس سال دس لاکھ مسلمانوں کو حج کی اجازت دے گا۔ ان میں ملک کے اندر اور باہر موجود مسلمان شامل ہوں گے۔

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال وزارت حج اور عمرہ نے ملکی اور غیر ملکی دس لاکھ عازمین کو حج ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔

حج ان افراد کیلئے ہے جن کی عمریں پینسٹھ سال تک ہوں اور وہ مکمل طور ہپر ویکسین شدہ ہوں۔ سرکاری بیان کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

مختص کردہ علاقائی کوٹے کے مطابق عازمین حج کو اجازت ہوگی کہ وہ حج ادا کر سکے۔

سعودی عرب میں باہر سے آنے والوں کیلئے لازم ہوگا کہ وہ 72 گھنٹے پہلے کا کرایا گیا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کریں۔

اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک، حج تمام مسلمانوں کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک ادا کرنا ہوتا ہے وہ بھی صاحب اسباب کیلئے۔ عام طور پر دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک ایک ہے جہاں 2019 میں تقریباً 25 لاکھ افراد نے شرکت کی۔

لیکن 2020 میں کورونا وائرس کی وبا کے آغاز کے بعد سعودی حکام نے صرف 1000 عازمین کو شرکت کی اجازت دی تھی۔ 2021 میں سعودیہ نے قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیے گئے مکمل طور پر ویکسین شدہ رہائشیوں کی تعداد 60,000 تک بڑھا دی تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button