متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں الہوسن اپلیکیشن پر گرین پاس کے معیاد میں توسیع کر دی گئی ہے۔

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی میں حکام نے گرین پاس کے معیاد میں توسیع دینے کی منظوری دی ہے۔ وہ افراد جو مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں، انہیں 14 کے بجائے اب 30 دنوں کیلئے گرین پاس کی سہولت ملے گی۔

 

ابوظہبی کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے دارلحکومت میں تمام تجارتی سرگرمیوں، سیاحتی مقامات اور تقریبات میں 100 فیصد آپریٹنگ صلاحیت پر واپسی اسے چلانے کی منظوری دی ہے۔

یہ وضاحت کی گئی ہے کہ تنگ جگہوں پر یعنی انڈور تقریبات میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

ان اپڈیٹس کا اطلاق 29 اپریل بروز جمعہ سے لاگو ہوگا اور کرونا وائرس کیسز میں مسلسل کم شرح کے مطابق ہیں۔

0.2 فیصد کے ساتھ متحدہ عرب امارات دنیا میں سب سے کم شرح اموات میں سے ایک ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button