خلیجی خبریںعالمی خبریں

عوام کے صبر کا زیادہ دیر تک امتحان نہیں لیا جا سکتا، عمران خان نے صدر اور چیف جسٹس کے نام اہم خطوط لکھنے کا فیصلہ کر لیا

خلیج اردو
اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکی مراسلے پرکمیشن بنانے کےلیے صدرمملکت اورچیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نےامریکی دھمکیوں پر محیط پاکستانی سفیر کے مراسلے کے مندرجات کی عدالتی کمیشن سے تحقیقات سے متعلق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خط تحریر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ دونوں اہم ریاستی شخصیات سے امریکہ سے پاکستانی سفیر کے مراسلے اور اسکے مندرجات کی روشنی میں اب تک کی کارروائی کے بارے میں پوچھا جائے گا۔۔۔باضابطہ ملاقات میں ہمارے سفیر کو دی جانے والی دھمکی شرمناک اور سفارتی آداب کے یکسر منافی ہے۔ مہذب دنیا میں ایسے تکبرانہ طرزِ عمل اور سفارتی بداخلاقی کی کوئی گنجائش نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام بیرونی سازش کی شکل میں پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت پر بے حد رنجیدہ اور ناراض ہیں۔عوامی ردعمِل کی شدت کے پیشِ نظر حقیقی آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان زیادہ دیر تک روکنا ممکن نہیں۔

عمران خان ملک بھر کے کارکان کو اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ کی تیاری کی ہدایت کر چکے ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تحریک کی کال دونگا تو لوگ اسلام آباد کی جانب نکلیں گے اور 20 لاکھ لوگ نکلیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button