متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نیا ویک اینڈ : ہفتہ اور اتوار کو مفت پارکنگ سروسز کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی گئی

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات نئے سال سے نئے ویک اینڈ پلان پر شفٹ ہورہا ہے اور ملک میں ساڑھے چار دنوں کا ویک اینڈ پلان ہوگا جبکہ جمعہ کو آدھے دن کی چھٹی اور ہفتہ اور اتوار کو مکمل چھٹی ہوگی۔

نئے ویک اینڈ نظام پر منتقل کے باوجود یو اے ای میں جمعہ کو بھی نئے سال پر پارکنگ فری رہے گی۔ دبئی میں پارکنگ فری ہونے سے متعلق تصدیق کردی گئی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ تاحکم ثانی ہفتہ اور اتوار کو پبلک پارکنگ پر ادائیگی ہوگی۔ جمعہ اور دیگر سرکاری تعطیلات پر پبلک پارکنگ مفت ہوں گے۔

یہ اس کے بعد سامنے آیا جب دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے نے اپنے ذیلی سروسز کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان کیا جو 3 جنوری سے نافذ العمل ہوگا۔ کس سروس کیلئے اوقات کار کیا ہیں ، تفصیل درج ذیل ہے۔

وہیکل ٹیسٹنگ سنٹرز جنہیں عام طور پر ٹیکنکل سنٹرز بھی کہا جاتا ہے ، اتوار سے جمعرات تک کیلئے کھلے رہیں گے۔ جمعہ کو وہ شام 4 بجے سے 9 بجے تک کام کریں گے جبکہ ہفتے کے دن ان کی چھٹی ہوگی۔

دبئی میٹرو میں ریڈ اور گرین لائنز پیر سے جمعرات تک صبح 5 بجے سے دوپہر 1:15 تک کام میں ہونگے جبکہ ہفتے کا دن سرکاری چھٹی کے طور پر ہوگا۔

دبئی ٹرام سروس پیر سے ہفتے تک کیلئے صبح 6 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گی۔ اتوار کو ٹرام سروس صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک سروسز دے گی۔

فلوئٹنگ بریج سروس 2 فروری سے رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک رہے گی اور اس کیلئے ہفتے سے پیر تک کے اوقات ہیں۔

کسٹمر سروس سنٹر پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے شام 7:30 تک جاری رہے گی۔ جمعہ کو صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک یہ سہولت رہے گی۔ یہ سنٹرز ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button