متحدہ عرب امارات

منشیات کے خلاف مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن، اینٹی نارکوٹیکس فورس کی جانب سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

خلیج اردو
راولپنڈی : اے این ایف انٹیلیجنس نے جڑواں شہروں سمیت کراچی میں 3 کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پہلی کارروائی موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کی گئی جہاں دورانِ تلاشی سوزوکی کلٹس سے 27 کلوگرام ہیروئن اور 3 کلوگرام مشکوک کیمیکل برآمد کیا گیا۔ کار میں سوار لاہور کے رہائشی شہباز علی اور حمیرا نوید کو گرفتار کر لیا گیا۔

اے این ایف کے مطابق دوسری کارروائی راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں کی گئی۔پارسل کے ذریعے 1 کلو 800 گرام کیٹامائن امریکہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ منشیات باکسنگ گلوز میں مہارت سے چھپائی گئی تھی اور پارسل فیصل آباد کے رہائشی محمد رزاق کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

تیسری کارروائی کراچی میں واقع لی مارکیٹ میں کی گئی جہاں سوزوکی بولان کے گیئر باکس میں چھپائی گئی 11 کلو 500 گرام چرس برآمد کر لیا گیا۔ دورانِ کارروائی کراچی کے رہائشی عبدالکمال نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button