متحدہ عرب امارات

یوکرائنی اناج کی برآمدات کو دوبارہ شروع کرنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر نے ترک صدر ایردوآن کی کوششوں کو سراہا ہے

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ہفتے کے روز ترک صدر رجب طیب ایردوان کو ٹیلی فون کرکے یوکرین، روس اور ترکی کے درمیان اقوام متحدہ کی شراکت سے استنبول میں طے پانے والے اس معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے جس سے بحیرہ اسود کے ذریعے اناج کی برآمدات کو عالمی منڈیوں میں محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا۔

شیخ محمد نے اس بات پر زور دیا کہ استنبول معاہدہ درست سمت میں ایک اہم پیش رفت ہے اور کہا کہ وہ اس کے فوری نفاذ کے منتظر ہیں کیونکہ اس سے خوراک کے عالمی بحران سے بچنے میں مدد ملے گی۔

شیخ محمد نے صدر ایردوان کی کوششوں اور اقدامات کو بھی سراہا جنہوں نے جمعہ کو معاہدے پر دستخط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ معاہدے سے عالمی منڈیوں میں یوکرائنی اناج کی برآمد کو آسان بنانے اور محفوظ گزر گاہ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

شیخ محمد نے اس معاہدے تک پہنچنے کے لیے ترکی کی سفارتی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ تنازعات کے شہریوں، بنیادی ڈھانچے اور بین الاقوامی نظام پر پڑنے والے اثرات سے بچنے کے لیے سفارتی اور سیاسی ذرائع سے تنازعات کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

شیخ محمد نے سلامتی کو بڑھانے اور امن و استحکام کو فروغ دینے کی کوششوں اور اقدامات کی حمایت میں متحدہ عرب امارات کی خواہش پر زور دیا جس کی دنیا کے تمام لوگ خواہش مند ہیں۔

متحدہ عرب امارات اور ترکی کے صدور نے دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے امید افزا امکانات اور دنوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں اپنے ممالک کے مفادات کے لیے مشترکہ کام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور متعلقہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button