متحدہ عرب امارات

انٹرنیٹ صارفین کے لیے خوشخبری، یو اے ای میں 5 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات مں اتیصلات کے صارفین اب اپنے گھروں 5 جی فکسڈ نیٹ ورک تیز ترین رفترا سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس نیٹ ورک سے صارفین اب اعلی بینڈوتھ 4k ویڈیوز کو اسٹریم کرنے، کلاؤڈ بیسڈ گیمنگ کا بہترین استعمال کر سکتے ہیں۔

اتیصلات کے سینئر نائب صدر سعید الضارونی کا کہنا تھا کہ "5 جی ٹیکنالوجی لانچ کرنا اتیصلات کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اور یہ متحدہ عرب امارات کے صارفین کے لیے بہترین ٹیکنالوجی مہیا کرنے لیے ہماری سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ اور قدم فکسڈ وائرلس ٹیکنالوجی کے ارتقا کی طرف ایک قدم ہے جس میں یو اے ای کے رہائشیوں اور بزنس کے لیے انوویشن کے امکانات موجدود ہیں”۔

یہ ٹیکنالوجی کیسے کام کرتی ہے؟

اتیصلات 5 جی (FWA CPE) کو صارف کی رہائش گاہ پر نصب کیا جائے گا۔ جو کہ وائرلس کے ذریعے وائرلس سگنل چھوڑںےوالے ٹاوروں سے منسلک ہوں گے۔

مزید برآں، جیسے عام طور پر فائبر تار کے لیے کیا جاتا ہے، ویسے ہی براڈ بینڈ حاصل کرنے لیے صارف کو 5جی سی پی ای کے ساتھ ایک وائرلس راؤٹر نصب کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ اتیصلات متحدہ عرب امارات میں 5 جی نیٹ ورک فراہم کرنے والی پہلی کمپنی ہے۔ اتیصلات نے 2018 میں کمرشل استعمال کے لیے 5 جی لانچ کر کے ایک تاریخ رقم کی تھی۔

اور مئی 2019 میں مشرق وسطی ممالک،افریقہ، اور جنوبی ایشیا میں پہلی ٹیلی کام کمپنی تھی جس نے اپنے صارفین تک 5 جی نیٹ ورک پہنچایا اور سب سے پہلا 5جی  ہینڈ سیٹ لانچ کیا۔

مزید برآں، اتیصلات مشرق وسطی ممالک،افریقہ، اور جنوبی ایشیا میں سب سے پہلی کمپنی بن گئی ہے جس نے ملک میں منتخب عمارتوں میں گھروں کے اندر 5 جی فراہم کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button