خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ایک المناک حادثے میں 12 سالہ طالب علم اسکول بس کی زد میں آکر جاں بحق

خلیج اردو:عجمان میں ایک 12 سالہ طالبہ اپنی ہی اسکول بس کی زد میں آکر جان بحق ہوگئی۔
عجمان پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ منگل کی سہ پہر 3 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔ ۔

پولیس کے مطابق لڑکی ام عمار اسکول کی طالبہ تھی اور جب گھر کے قریب بس سے اتری اور گھر جانے کے لیے سامنے کی طرف بڑھی تو ڈرائیور نے اسے نہیں دیکھا اور بچی کے اوپر چڑھاتے ہوئے بس آگے لے گیا۔

ایک خلیجی ملک سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور پیرا میڈیکس موقع پر پہنچ گئے لیکن جب وہ وہاں پہنچے تو بچی کی موت ہوچکی تھی۔

بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ بس میں سپروائزر نہیں تھا۔

ٹریفک اور پٹرولنگ ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل سیف عبداللہ الفلاسی نے لڑکی کے خاندان کے ساتھ عجمان پولیس کی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

افسر نے بس ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ تمام حفاظتی اصولوں پر عمل کریں اور کسی بھی چیز سے اپنا دھیان بٹنے نہ دیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button