متحدہ عرب امارات

دبئی ہائی وے پر حادثہ موٹر سائیکل سوار ہلاک

ایشیاء سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکل سوار کو پیچھے سے گاڑی نے ٹکر ماری

(خلیج اردو ) دبئی ہائی وے پر منگل کے روز ایک موٹر سائیکل سوار کو پیچھے سے گاڑی نے ٹکر مار کر ہلاک کردیا ۔ ایشیاء سے تعلق رکھنے والا موٹر سائیکل سوار لائن ٹو میں جارہا تھا کہ پیچھے سے گاڑی نے ٹکر مار کر لائن 4 میں دھکیل دیا جہاں ایک تیز رفتار موٹر کار نے اسے کچل دیا ۔

آل رشیدیہ پولیس سٹیشن پیٹرول موقع پر پہنچی اور ایمبولنس بھی منگوایا مگر موٹر سائیکل سوار موقعے پر ہی دم توڑ گیا تھا ۔

یاد رہے کہ اتوار کے دن آل برشا کے مقام پر ایک موٹر سائیکل سوار سڑک پر گھیر گیا تھا جس کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے کچل دیا تھا ۔ جبکہ ایک تیسرے واقعے میں امارات ورڈ ابو ظہبی پر ایک موٹر سائیکل سوار بری طرح زخمی ہوا تھا جس کے بعد اسکی موت واقع ہوئی ۔

دبئی پولیس نے ہدایت جاری کی ہے کہ سڑک پر چلتے ہوئے گاڑیوں کے مابین محتاط فاصلہ رکھیں تاکہ کسی بھی آنجہانی صورتحال میں زندگی بچانے کے امکانات زیادہ ہو۔

Source :Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button