متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: نجی جیٹ کمپنی کے سی ای او کا گفٹ کمپنی کے ساتھ فراڈ

 

خلیج اردو آن لائن:

منگل کے روز ایک سرکاری عہدیدار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دبئی میں قائم ایک گفٹ کمپنی کے ساتھ تین افراد پر مشتمل ایک گروہ نے جعلی دستاویزات بنا کر 25 ہزار 800 درہم مالیت کے تحفوں کا فراڈ کیا ہے۔

بر دبئی پبلک پراسیکیوشن کے سینئر پراسیکیوٹر احمد عبداللہ ال عطار نے بتایا کہ پہلے ملزم نے تحفوے بیچنے والی کمپنی کو یہ کہ کر دھوکا دیا کہ وہ ایک پرائیوٹ جیٹ کمپنی کی کا سی ای او ہے اور کمپنی کے اسٹاف کو رضا مند کیا کہ وہ 2 آئی فون ایکس، دو پرفیوم اور ایک گل دستہ یو اے ای میں اس کے دو مہمانوں کو بھیج دیں۔

گفٹ کمپنی کے اسٹاف کو اعتماد میں لینے کے لیے مدعاعلیہ نے گفٹ کمپنی کو  پیسے ٹرانسفر کرنے کے جعلی ڈاکومنٹس تیار کیے اور کمپنی کو واٹس ایپ کے ذریعے 25 ہزار 800 درہم کے بینک ٹرانسفر کی جعلی رسید بھیج دی۔ اور اس طرح گفٹ کمپنی کے اسٹاف کو تحفے دوسرے مدعاعلیہان کو بھیجنے پر رضا مند کر لیا۔

پراسیکیوٹر عبداللہ ال عطار نے بتایا کہ مدعاعلیہ نے بینک ٹرانسفر کے جعلی رسید کسی نامعلوم شخص کے ساتھ مل کر بنائی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خود پرائیویٹ جیٹ کمپنی کے سی ای او ظاہر کرنے والا ملزم دبئی کی ایک بہت امیر ترین خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔

تاہم دبئی پراسیکیوشن نے تینوں افراد کو عدالت بھیج دیا اور ان پر جعل سازی، دھوکہ دہی، اور اس فراڈ کے نتیجے میں حاصل ہونے والی اشیاء رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button