متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز میں اچانک اضافہ ، ڈاکٹروں نے عوام کو وباء سے نمٹنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں

خلیج اردو
15 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں ڈاکٹروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کے خلاف احتیطاطی تدابیر میں کمی نہ لائیں۔

بدھ کے روز ایک ہی دن میں 1431 کیسز رپورٹ ہوجانے کے بعد ڈاکٹروں نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے اور وباء سے نمٹنے کیلئے اپنے رویوں میں نرمی نہ لانے کی اپیل کی ہے۔

آستر اسپتال قوسین میں انٹرنل میڈیسن اسپیشلسٹ ڈاکڑ ابھلیشن رامچندرن نیئر کا کہنا ہے کہ کورونا واباء کے خلاف لوگوں میں غیر ضروری اعتماد بڑھ گیا ہے۔ لوگ ریستورانوں ، کھابوں ور دیگر تفریحی مقامات پر داخلے ہوتے ہی ماسک ہٹا دیتے ہیں۔ اگرچہ یہ کافی نقصان دہ ہے کیونکہ کورونا وائرس بند ماقامات میں زیادہ موئثر ہو جاتا ہے اور ایسے میں متائثر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق ایک بڑی تعداد ان لوگوں کی ہے جو یہ ماننے کو تیار نہیں کہ کورونا عام زکام کی نسبت خطرناک بیماری ہے۔

شارجہ کے آلنہڈا کلنک میں ماہر انٹرنل میڈیسن ڈاکٹر راہل ماتھور کا کہنا ہے کہ ابتدا میں لوگ کافی احتیطاط کرتے تھے لیکن وقت کے ساتھ لوگون کا رویوں غیر محتطاط ہو گیا ہے۔ اب وہ اپنا ماسک منہ سے ہٹانے میں نہیں ہچکچاتے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ وائرس کا زور ٹوٹ گیا ہے اور اب احتیطاط کی ضرورت نہیں جو کہ درست نہیں۔

جب تک دوا عام نہیں ہوتی اور ویکسین ہر آمدی کی پہنچ میں منہ ہو ، ماسک پہننا محفوظ رہنے کا واحد راستہ ہے۔

دبئی کے میڈیور اسپتال میں پلمونولجسٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر شاہیر سین العابدیب کا کہنا ہے کہ لوگ کورونا وائرس کے ایس او پیز کو فالو نہیں کرتے۔

ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر میں کمی سے کورونا وابا کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button