متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : شہری بارش اور خوشگوار موسم کیلئے ہو جائیں تیار

خلیج اردو
25 فروری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے شہریوں نے آج کی صبح کو خوشگوار پایا ہے جہاں ملک بھر میں مطلع آبر آلود رہا ہے اور ملک بھر میں بادلوں نے مختلف علاقوں میں آسمان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔

نیشنل سنٹر آف میٹرولوجی کے روزمرہ کے موسم کی پیش گوئی کے مطابق ابوظبہی ، دبئی ، شارجہ اور شمالی امرات میں بارش کا امکان ہے۔

این سی ایم کے مطابق مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہےگا اور بہت سے علاقوں میں بارش ہو گی خاص کر ساحلی اور شمالی علاقوں میں بارش کا امکان زیادہ ہے۔

ابوظبہی میں کچھ علاقوں میں بارش کی اطلاعات ہیں ، اس حوالے سے اسٹور سنٹر نے ایک پوسٹ میں دبئی العین روڈ اور راس الخیمہ میں منگل کے روز بارش کی اطلاع دی تھی۔

ملک کے اندرونی حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 2 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 27 ڈگری سینٹری گریڈ تک متوقع ہے۔

درمیانی درجہ کی ہوائیں چلیں گی جس سے گرد اور کہر پیدا ہوگا۔ یہ ہوائیں 15 سے 25کلومیٹر فی گھنٹی سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک چلیں گی۔ اندرونی علاقوں میں رطوبت کی شرح زیادہ ہوگی جو اندرونی علاقوں میں 70 سے 95 فیصد تک ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں یہ 40 سے 60 فی صد تک ہے۔ سمندر کا بہاؤ عربین گلف اور اومان سمندر میں مستحکم رہے گا ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button