متحدہ عرب امارات

کام کی جگہ سے چوری کرنے پر دو ایشائی باشندوں کے خلاف مقدمہ زیر سماعت ہے

خلیج اردو
24 فروری 2021
دبئی : دبئی میں دو ایشیائی باشندوں پر کام کی جگہ سے اشیاء چوری کرنے کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔ فوجداری عدالت میں ان افراد پر کام کی جگہ سے چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے سے متعلق کیس چل رہا ہے۔

یہ واقعہ 27 دسمبر 2020 کو پیش آیا جب ملازمین کو ایک کنسٹرکشن کمپنی میں کام کے دوران وہاں کی مختلف اشیاء کو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق جب یہ دونوں ملازمین چوری کررہے تھے تو کمپنی کے سیکورٹی گارڈ نے اسے رنگے ہاتھون پکڑ لیا تھا۔

ایک 26 سالہ مزدور نے اپنی شرٹ کے نیچے بجلی کے تار چوری کیے تھے جبکہ 29 سالہ دوسری مزدور نے بھی اسی طرح کی چوری کی تھی ۔ دونوں ملزمان نے دبئی پولیس کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے۔ دونوں پر کام کی جگہ سے چیزیں چرانے کا الزام یے ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button